بنگلہ دیش:روہنگیا پناہ گزینوں کی نس بندی منصوبے کا انکشاف

بنگلہ دیش:روہنگیا پناہ گزینوں کی نس بندی منصوبے کا انکشاف

پیرس (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی رضا کارانہ نس بندی منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، یہ منصوبہ پناہ گزینوں کی آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں20ہزار روہنگیا خواتین حاملہ ہیں اور 600 سے زائدخواتین بچوں کو جنم دے چکی ہیں۔ بنگلہ دیشی خاندانی منصوبہ بندی کے سربراہ گوٹی بھاٹیا چاری نے کہا کہ روہنگیا قوم میں پیدائش کے کنٹرول بارے بہت کم آگاہی ہے۔ بنگلہ دیش میں ان پناہ گزینوں کی تعداد کنٹرول کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں کچھ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...