تحریک انصاف آج منڈی بہاﺅالدین میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

تحریک انصاف آج منڈی بہاﺅالدین میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،انتظامات کو ...
تحریک انصاف آج منڈی بہاﺅالدین میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅ الدین (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف آج منڈی بہاﺅالدین میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،جلسے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج منڈی بہاﺅالدین میں جلسے کا انعقاد کرے گی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر قیادت خطاب کرے گی،پنڈال میں کارکنوں کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیںجبکہ ٹائیگرز کا خون گرمانے کیلئے ڈی جے سسٹم بھی نصب کر دیا گیا،پنڈال میں دو کنٹینرز پر مشتمل سٹیج تیار کیا گیا ہے اور جلسہ گاہ کو پارٹی قیادت کے بڑے بڑے بینرز ،پینا فلیکس اور پرچموں سے سجا دیا گیا،جلسہ گاہ میں شرکا کے داخلے کیلئے 8 واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں جبکہ ساڑھے 4 سو کے قریب اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔”اگر اللہ نے مجھے دوز خ میں بھیج دیا تو مجھے گرمی نہیں لگے گی کیونکہ ۔۔۔“میانوالی میں جلسے کے دوران عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ پنڈال میں موجود لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے