ہانگ کانگ سکسز کھیل رہی پاکستانی ٹیم نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری دیدی، پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

ہانگ کانگ سکسز کھیل رہی پاکستانی ٹیم نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری دیدی، ...

ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک جانب قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف کامیابیوں کے جھنڈے گاڑی رہی ہے تو دوسری جانب ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کھیلنے والی قومی ٹیم نے بھی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سری لنکا کیخلاف تاریخ میچ میں قومی ٹیم سے ایسے کھلاڑی کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہی، نام جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اسے کیوں نکالا“

پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 35 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ کیساتھ ہو گا۔ قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 115 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 80 رنز ہی بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عثمان شنواری کی جگہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز میںشریک قومی سکواڈ کی قیادت سہیل تنویر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان، جاہد علی، محمد سمیع، انور علی، حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...