’اب آپ اس کام کے لیے بھی ہمارے پاس آجائیں ‘سعودی عرب نے ویزے کی نئی قسم بھی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

’اب آپ اس کام کے لیے بھی ہمارے پاس آجائیں ‘سعودی عرب نے ویزے کی نئی قسم ...

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے جلد ہی ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے دنیا بھر کے غیرملکی سیاحوں کیلئے خصوصی سیاحتی ویزہ جاری کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں متعلقہ حکام نے ویزے جانے سے متعلق پلان کی بھی منظوری دیدی۔

عرب نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں آتھرائیزڈ ٹورآپریٹرز کے ذریعے آنیوالے گروپس کو ہی سیاحتی ویزا جاری کیاجائے گا ۔تبوک ٹورازم ڈیولپمنٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اور شوریٰ کونسل کے رکن جمال الفخری نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں سیاحوں کو تبوک کیلئے ویزے دیئے جائیں گے ، پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے ریاست میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ الفخری نے بتایاکہ ریاست میں ایسے کئی گائیڈز موجود ہیں جنہیں مختلف زبانوں پر عبور حاصل ہے اور وہ سعودی کمیشن فار ٹورازم کے طے کردہ اصول و ضوابط کے مطابق فیلڈ میں کام کرنے کو تیار ہیں۔

سعودی کمیشن فارٹورازم جزان برانچ کے سربراہ رسم العکبیسی نے بتایاکہ عسیر ڈیولمپنٹ پراجیکٹ ، طائف میں سالانہ میلے کا انعقاداور فراسان کے جزیرے، میوزیمز اور تاریخی مقامات مملکت میں سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی عملی مثال ہیں۔

یادرہے کہ سعودی عرب کے محکمہ صحت کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان نے رواں سال کے اوائل میں بتایاتھا کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت نے 50 ہزار سے 10 لاکھ افراد والے شہروں میں سیاحت کے فروغ کے لیے 2.7 ارب ریال مختص کیے ہیں، حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے جلد ہی خصوصی سیاحتی ویزہ جاری کرے گی،2016ءکے دوران مجموعی طور پر 10 ملین ویزے جاری کیے گئے۔شہزادہ سلطان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سیاحتی مقامات میں اضافے کے لیے کوشاں ہے، 2017ءمیں 7 مزید عجائب گھر کھولے جائیں گے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...