دنیاکوبتاناچاہتاہوں پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے،برطانوی باکسر عامر خان ٹی 20 میچ دیکھنے کیلئے لاہور پہنچ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے برطانوی باکسر عامر خان بھی لاہور پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ دنیاکوبتاناچاہتاہوں کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے،پاکستانیوں کیلئے خوشی کی نوید سناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ کے فروغ کیلئے عوام کی حمایت کی ضرورت ہے،اگلے سال اسلام آبادمیں سپرباکسنگ لیگ کراؤں گا،عامرخان نے کہا کہ پاکستانی نوجوان کھیلوں سے پیار کرتے ہیں، چاہتا ہوں انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں اورکرکٹ کو پروموٹ کریں،پاکستانی ٹیم کوسپورٹ کرنے آیاہوں،پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان میں انٹرنیشنل میچزشروع ہونے پرخوشی ہے،سری لنکا نے دورہ پاکستان سے بڑے پن کامظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں:۔پاک سری لنکا تیسرا ٹی 20 میچ،قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھی پاکستان پہنچ گئیں