کپل کے بعد ان کی بیوی بھی ہسپتال منتقل

کپل کے بعد ان کی بیوی بھی ہسپتال منتقل
کپل کے بعد ان کی بیوی بھی ہسپتال منتقل

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ شو”کامیڈی نائٹ ود کپل شرما“میں کپل کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ سمونا چکرورتی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں جس کےباعث انہیں فوراً ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کپل شرمااپنے کامیڈی شوکی شوٹنگ کے دوران کئی بار سیٹ پر بے ہوش ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے شوٹنگ کئی بار ملتوی ہوچکی ہے اور شاہ رخ خان، انوشکاشرما اور اجے دیوگن جیسے سٹارز سیٹ پر کپل کی عدم موجودگی کے باعث بنا شوٹنگ کیے ہی چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل اپنے دوست سنیل گروور سے لڑائی اور بے تحاشہ کام کےباعث سخت ذہنی تنائو کا شکار تھے جب کہ شو کی گرتی ہوئی مقبولیت نے بھی کپل کو گہراصدمہ پہنچایا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوئی اور انہیں کئی بار شوٹنگ کے دوران ہی ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ صرف کپل ہی نہیں بلکہ شو میں ان کی بیوی کا کردار اداکرنے والی مزاحیہ اداکارہ سمونا چکرورتی بھی سیٹ پر شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں جس کے باعث انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمونابھارتی ٹی وی کی جانی پہچانی شخصیت ہیں اور ان دنوں مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں، بے تحاشہ کام نے کپل کی طرح ان کی صحت کوبھی متاثر کیا ہےاور وہ اپنے نئے شو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی بے ہوش ہوگئیں۔ سموناکی یہ حالت دیکھ کر وہاں موجود تمام لوگ گھبراگئے تاہم انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے ایک ساتھی اداکار کا کہنا ہے کہ ہم لوگ جس جگہ شوٹنگ کررہے ہیں وہاں نہ اے سی ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات جس کی وجہ سے سمونا کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔

مزید : تفریح