پاکستان اور ترکی کے عوام بھائی چارے اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں،شہبازشریف کی ترکی کے قومی دن پر ترک قیادت اور عوام کو مبارکباد

پاکستان اور ترکی کے عوام بھائی چارے اور تاریخی رشتوں میں بندھے ...
پاکستان اور ترکی کے عوام بھائی چارے اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں،شہبازشریف کی ترکی کے قومی دن پر ترک قیادت اور عوام کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ترکی کے قومی دن پر ترک قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہرگزرتے لمحے پاکستان اورترکی کی دوستی مضبوط ترہورہی ہے،کوئی قدرتی آفت ہوترکی ہمیشہ پاکستان کےساتھ چٹان کی طرح کھڑارہا ہے،وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی کے عوام بھائی چارے اورتاریخی رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترک حکومت اورعوام نے عالمی سطح پرپاکستان کے ہرموقف کی بھرپورتائید کی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیزقیادت میں ترکی نے بے پناہ ترقی کی۔

مزید پڑھیں:۔پاک فضائیہ، سعودی عرب اور ترکی کی انسداد دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں

مزید :

قومی -