لندن مسلم لیگ ن کی سیاست کا مرکز بن گیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لندن روانہ

لندن مسلم لیگ ن کی سیاست کا مرکز بن گیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لندن ...
لندن مسلم لیگ ن کی سیاست کا مرکز بن گیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لندن روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لندن روانہ ہو گئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی پروازپی کے 785 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے،وزیراعظم لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت اور نوازشریف سے ملاقات کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ لندن مسلم لیگ ن کی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے ،وزیراعلیٰ شہبازشریف صبح لندن ،وزیر خارجہ خواجہ آصف سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے اور اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لندن کیلئے روانہ ہو گئے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے عمرہ کیااور سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ان کی بھی آج لندن روانگی کا امکان ہے۔

مزید خبریں:۔پاکستانی سمجھتے رہے اسحاق ڈار تاجکستان میں ہیں لیکن وہ چپکے سے دراصل کس ملک جا پہنچے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

مزید :

قومی -اہم خبریں -