جے یو آئی رہنما مولانا حسین جلالی کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور رنگ روڈ پر جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا میاں حسین جلالی فائرنگ سے بال بال بچ گئے تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی کو ہوائی گولی آکر لگی ۔ میاں حسین جلالی گزشتہ روز ضروری کام کے سلسلے میں رنگ روڈ پشاور سے اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر پیچھے سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم مقامی تھانے میں رپورٹ درج کرادی۔

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...