”یہ دیکھو میری سالگرہ کا کیک۔۔۔“ مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک اور ”موقع“ دیدیا، کیک پر بنا ’شیر‘ دیکھ کر سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا، صارفین نے کیا کچھ کہا؟ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم نواز شریف کی گزشتہ روز سالگرہ تھی جس کے بارے میں انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ایک چاہنے والے نے 44 بہاریں دیکھنے والی مریم نواز شریف کو اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عثمان شنواری کی جگہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
مریم نواز نے اس کیک کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جس پر لیگ (ن) کا انتخابی نشان ”شیر“ بھی بنایا گیا اور اسے بنانے والے نے ایک ایسی غلطی کر دی کہ دیکھ کر ہی صارفین کی ”ہنسی“ نکل گئی۔

مریم نواز شریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا ”آج میں 44 سال کی ہو گئی ہوں“ اس ٹویٹ پر لوگوں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات دئیے اور لمبی عمر کیساتھ صحت و تندرستی کی دعائیں بھی کیں۔

اس کے بعد ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” میری سالگرہ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چاہنے والے کی طرف سے بھیجا گیا پیارا سا کیک“

اس کیک کی تصویر اپ لوڈ کرنے کی دیر تھی کہ صارفین کو ”موقع“ میسر آ گیا اور انہوں نے اس پر بنے ”شیر“ نما جانور سے متعلق ’لطیفوں‘ کی بوچھاڑ کر دی۔


مرتضیٰ نامی صارف نے لکھا ”یہ جیگور ہے شیر نہیں۔۔۔ اوہ! میں تو بھول ہی گیا کہ یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے۔۔۔ پٹواریوں کی پارٹی۔۔۔“

حسن رضا نے لکھا ”ہائیں۔۔۔ آج کل شیر ایسے آ رہے ہیں۔۔۔ کیک پر شیر کم چوہا زیادہ لگ رہا ہے“

شیریں نے لکھا ”شیرنی بیٹھی ہے عوام کا شکار کرنے کو“

زینب نے لکھا ”نااہلی کے بعد شیر اتنا سا رہ گیا ہے“

سعد نے لکھا ” یہ شیر سے زیادہ تو کتا لگ رہا ہے“

یاسر خان کو بھی کچھ ایسا ہی لگا جس نے لکھا ”کیک پر تو کتا بنا ہوا ہے، شیر تو کسی جانب سے معلوم نہیں ہوتا“

نبیل چوہدری نے عرب شخص کیساتھ گاڑی میں بیٹھے لیپرڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اور ہمیں پتہ ہے کہ یہ کدھر سے آیا ہے“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...