اداروں سے ٹکراﺅ ملکی سالمیت کیخلاف ہے،صرف پیپلزپارٹی چاہتی ہے ملک میں سیاست رہے،خورشید شاہ

اداروں سے ٹکراﺅ ملکی سالمیت کیخلاف ہے،صرف پیپلزپارٹی چاہتی ہے ملک میں سیاست ...
اداروں سے ٹکراﺅ ملکی سالمیت کیخلاف ہے،صرف پیپلزپارٹی چاہتی ہے ملک میں سیاست رہے،خورشید شاہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صرف پیپلزپارٹی ہی چاہتی ہے کہ ملک میں سیاست رہے ،اداروں سے ٹکراﺅملکی سالمیت کیخلاف ہے ،صالح پٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں رہ کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کومضبوط کرنے کی کوشش کی ،آج پاکستان مسائل میں الجھا ہوا ہے ،ایسے حالات پیداہوئے ہیں جنہیں حل کرنا فرض ہے،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جمہوریت کے ذریعے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ،سیاستدانوں کوعوام کے حق کی بات کرنی چاہئے۔

میاں صاحب سے باربار کہا کہ پارلیمنٹ کو اہمیت دیں اور ہم سے مل بیٹھ کر مسائل حل کریں، ایساشخص پارلیمنٹ کو ختم نہیں کر سکتا جو خود کو طاقتور سمجھتا ہو،انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو طاقتورثابت کرکے دکھایا، عوامی طاقت محسوس نہ کرنے والا شخص مٹ جاتا ہے،جوعوام کیلئے جیتا ہے وہ ہمیشہ قائم رہتا ہے ،خورشید شاہ نے کہا کہ تقریروں اورگالیوں سے سیاست نہیں کی جاتی،کچھ سیاستدان پہلے گالیاں دیتے ہیں پھرکہتے ہیں معاف کردوجبکہ سیاستدان جب بات کرتاہے تواپنی بات پراٹل رہتاہے،معافی مانگنے کا مطلب ہے اپنی سیاست کو خداحافظ کہہ دو۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان سمجھتے ہیں ہم آگئے اب کون ہٹائے گا،پھرکوئی کہتا ہے کہ ادارے زیادتی کر رہے ہیں،نئے نئے سیاستدانوں کوسمجھ نہیں آتی،پاکستان میں جمہوریت طاقتور ہے توملک طاقتورہے،کرکٹ کی اصل پہچان کراچی کو نہ بھلایاجائے۔

مزید پڑھیں:۔لندن مسلم لیگ ن کی سیاست کا مرکز بن گیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لندن روانہ

مزید : قومی /اہم خبریں