ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی،ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ پی ایس پی میں شامل

ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی،ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ پی ایس ...
ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی،ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ پی ایس پی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی،ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ پی ایس پی میں شامل ہو گئے،پاکستان ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے کہا کہ کراچی کے عوام کوڈلیورنہیں کرسکا جس پر معذرت کرتاہوں،ان کا کہنا تھا کہ جب کچھ ڈلیورنہ کرسکیں تو عہدہ چھوڑ دینا ہی بہتر ہے، ارشد وہرا کا کہنا تھا کہ  ہم بہت کچھ کرسکتے تھے مگر نہیں کرسکے، ایک سال تک وسائل نہ ہونے کا رونا روتے رہے،عوام کو دلاسوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کراچی کے عوام کو جو دے سکتے تھے نہ دے سکے،ذمے داری پوری نہیں کرسکتے توبہترہے ذمے داری چھوڑدی جائے۔

ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ جتنے بھی اختیارات تھے اس میں بھی عوام کیلئے بہت کرسکتے تھے لیکن نہیں کیاگیا،ہم عوام کے مجرم ہیں ،انہوں نے کہا کہ جب ویژن ہی نا ہو تو کیا کیا جاسکتا ہے،اس سے زیادہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتاتھا،ایک سال صبر کیا قیادت کو بھی کہا ۔
ارشد وہرہ نے کہا کہ کونسل کے جتنے اجلاس ہوئے وہ میں نے ہی چلائے،استعفیٰ سے متعلق جوبھی قانونی طریقہ کارہوگاوہ اپنائیں گے،کونسل کے آدھے سے زیادہ ارکان پی ایس پی میں شامل ہوں گے،انہوں نے کہا کہ میں ہرتحقیقات کیلئے حاضرہوں،مقدمے کاسامناکروں گا،جوقانونی طریقہ کار ہے وہی اختیارکیاجائے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے گزشتہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ اگر اب کوئی رکن پارٹی چھوڑ کر کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرے گا تو ایم کیو ایم پاکستان قومی صوبائی اور سینیٹ کی نشستوں سے مستعفی ہو جائے گی۔