غیرت کے نام پر نوجوان قتل

غیرت کے نام پر نوجوان قتل
غیرت کے نام پر نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی احمد آباد (ویب ڈیسک) ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ،مسلح افراد نے تشدد کرکے نوجوان کو ابدی نیند سلادیا، ملزم آصف کو شک تھا کہ متوفی کے اس کی ہمشیرہ سے ناجائز تعلقات ہیں اور اسی رنج میں اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان اظہر عباس پر تشدد کیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

روزنامہ خبریں کے مابق منڈی احمد آباد کے نواحی گاﺅں ملکانہ جوگا سنگھ کے رہائشی اظہر عباس کے ناجائز تعلقات ملزم آصف کی ہمشیرہ سے تھے۔ گزشتہ رات وہ کسی بات پر گھر والوں سے ناراض ہوکر باہر نکلا تو ملزمان آصف، محمد عاشق، محمد عرفان اور محمد بوٹا نے اسے پکڑلیا اور اس پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے پے در پے وار کئے جس سے اظہر عباس شدید مضروب ہوکر زمین پر گرپڑا۔ اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں پر اسے طبی امداد دی گئی اور بعد میں تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور ریفر کردیا گیا لیکنزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقامی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/148/149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -