آنے والا وقت پی ایس پی کا ہے،فاروق ستار اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کریں،انیس قائم خانی

آنے والا وقت پی ایس پی کا ہے،فاروق ستار اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان ...
آنے والا وقت پی ایس پی کا ہے،فاروق ستار اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کریں،انیس قائم خانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ آنے والے وقت پاک سرزمین پارٹی کا ہے ، پاک سرزمین پارٹی کے چاہنے والے پوری دنیامیں ہیںاورپی ایس پی میں شامل ہونے والوں کی لمبی لائن لگی ہوئی ہے،پاکستان ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ جو پاک سرزمین پارٹی میں جاتا ہے برا ہوجاتا ہے،پی ایس پی میں شمولیت پرارشدوہرا ایم کیوایم پاکستان کی نظرمیں برے انسان بن جائیں گے، فاروق ستار اخلاقی ذمے داری کا مظاہرہ کریں،سب استعفا دیں،انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے استعفے دیئے توضمنی الیکشن میں پی ایس پی بھرپور شرکت کرے گی،انہوں نے کہا کہ فاروق ستاراستعفوں کا اعلان کردیں ،لیکن وہ آئیں بائیں شائیں کریں گے ۔

مزید پڑھیں:۔ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی،ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ پی ایس پی میں شامل

مزید : کراچی