مسلمانوں کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے: ایم پی ناز شاہ

بریڈفورڈ(صباح نیوز)مسلمانوں کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام ایک دن ضرور آزادی حاصل کرینگے، برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف ہندئوں کو مہم جوئی کی کسی قسم کی اجازت نہیں دینگے ،برطانیہ میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہیں اور سب کو شخصی آزادی حاصل ہے بریڈفوڈ کے مقامی مسائل کے علاوہ انٹرنیشنل مسائل پر میری گہری نظر ہے انشاء اللہ تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرونگی ۔ان خیالات کا اظہار بریڈ فورڈ کی ایم پی ناز شاہ شیڈو منسٹر نے سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزادکشمیر خالق محمود خالق سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

ناز شاہ نے کہا کہ برطانیہ میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہیں برطانوی قوانین کے مطابق ہر کسی کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا حق ہے برطانیہ بریڈ فورڈ میں مسلمانوں اور تارکین وطنوں کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے اسی ہفتے میں نے پارلیمنٹ میں ہوم سیکرٹری سے پوچھا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ہندئوں کے لوگوں نے جو مہم چلائی ہے ان کو کس نے اجازت دی ہے اور میں نے ہوم سیکرٹری کو بھی خط لکھا ہے اس کیساتھ میں نے ہوم سیکرٹری پولیس کے بارے میں پوچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہائوس آف کامنز میں فلسطینیوں کے خلاف جو اسرائیل نے اقدامات کیے ہیں وہ قابل مذمت ہیں اور فلسطینیوں کی سر زمین پر یہودیوں کو آباد کاری ہو رہی ہے جو کہ سراسر زیاتی ہے میں نے وزیر اعظم سے اس کی وضاحت مانگی ہے جبکہ مسئلہ کشمیر پر دسمبر میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو اس پر ہمیں اب تک ہونے والی پیش رفت پر ہمیں بریفنگ دی جائے گی ۔

بریڈ فورڈ کی روشنیاں واپس لانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اس سلسلے میں ہم نے بزنس فورم قائم کیے ہیں جس میں کمیونٹی ،سٹی کونسل ،پولیس ہر فورم پر قائم ہو گا جو لوگوں کوکاروبار کے سلسلے میں اعتماد میں لیں گے اور لوگوں کو روزگار میسر ہو سکے گے جبکہ میں بالخصوص پرنٹ میڈیا ،الیکٹرونک میڈیا ،سوشل میڈیا اور تمام اخباری نمائندوں کا چیف ایڈیٹروں کا اور بالخصوص خالدمحمود خالق کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جومیرے پیغامات عوام تک بھیج رہے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...