اپوزیشن ایل این جی کے تاریخ سازمنصوبہ کو نشانہ نہ بنائے: عاطف اکرام شیخ

اپوزیشن ایل این جی کے تاریخ سازمنصوبہ کو نشانہ نہ بنائے: عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ میں ایل این جی کے تاریخ سازمنصوبہ کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ قومی منصوبوں کو سیاسی محاز آرائی کی بھینٹ چڑھانے کا رحجان ملکی مفادات کے خلاف ہے کیونکہ اس سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوتی ہے اور سرمایہ کار جنھیں حقیقت کا علم نہیں ہوتا ہراساں ہوتے ہیں۔

ایل این جی مہنگی نہیں خریدی جا رہی ہے ورنہ حکومت کبھی اس منصوبہ میں نجی شعبہ کو شامل نہیں کرتی نہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں ٹرمینل لگا رہے ہوتے ۔عاطف اکرام شیخ جو ہری پور چیمبر کے گروپ لیڈر اورچئیرمین ایف پی سی سی آئی کی ریجنل کمیٹی برائے صنعت بھی ہیں نے یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میں کہاکہ توانائی کی طویل المعیاد خریداری کے معاہدوں کی قیمت کا سپاٹ مارکیٹ سے موازنہ غلط ہے جبکہ پاکستان اور دیگر ممالک کا موازنہ بھی غلط ہے کیونکہ عالمی سطح پرہمارے ملک کو عدم استحکام کا شکار اور پر خطر مارکیٹ سمجھا جاتا ہے جس کا اثر قیمت پر پڑنا قدرتی امر ہے۔ پاکستان کی معیشت کے استحکام اور امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری آنے سے ایل این جی کی قیمت بھی کم ہوتی جائے گی۔

مسلمانوں کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے: ایم پی ناز شاہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایمانداری اور قابلیت مسلم ہے اور ایل این جی معاہدہ انکا روشن کارنامہ ہے۔ اس وقت ایل این جی سے بجلی کی پیداوار دیگر کسی بھی زریعے سے سستی ہے اسکے باوجود الزامات کی سیاست سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ اس سے ملکی امیج خراب ہونے کے علاوہ کوئی دوسرا مقصد حاصل نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدہ ملک میں گیس کی مسلسل سپلائی ،طلب اور رسد میں توازن کی ابتدا ء ہے جس سے آئل امپورٹ بل میں کمی آئے گی، ملک بھر اور پنجاب کی صنعتوں کو نئی زندگی ملے گی جبکہ توانائی کا منظر نامہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا۔ یہ معاہدہ توانائی بحران کے خاتمہ کے ذریعے معاشی بحالی کے لیئے کیا جانے والا سب سے اہم اقدام ہے۔

توانائی بحران کی وجہ سے جی ڈی پی کو سالانہ دو فیصد کا نقصان ہو رہا ہے اگر دس سال قبل ایل این جی آ جاتی تو جی ڈی پی کی شرح مجموعی طور پر بیس فیصد نقصان سے بچ جاتی مگر ماضی کی حکومتوں نے بحران حل کرنے سے زیادہ ذاتی مقاصد میں دلچسپی لیتے رہے جبکہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پٹرولیم اسے انتہائی کم وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرنا چائیے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...