ترکی دنیا بھر کے مظلوم اور متاثرہ افرا د کے لئے امید کی ایک کرن ہے: رجب طیب اردوان

ترکی دنیا بھر کے مظلوم اور متاثرہ افرا د کے لئے امید کی ایک کرن ہے: رجب طیب ...

انقرہ (آئی این پی ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا بھر کے مظلوم اور متاثرہ افرا د کے لئے امید کی ایک کرن ہے۔ ترکی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ہمیں داعش، کردستان ورکرز پارٹی ،پی وائی ڈی اور ایف ای ٹی او جیسی دہشت گرد تنظیمیں نشانہ بنارہی ہیں۔ ترکی سے متعلق مغربی ذرائع ابلاغ کی منفی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے طیب اردوان نے تمام تر سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 2023 کے اہداف کے حصول کی طرف بڑھنے کاعزم ظاہر کیا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...