افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، 13 اہلکار ہلاک ، ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، 13 اہلکار ہلاک ، ذبیح اللہ مجاہد نے ...
افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، 13 اہلکار ہلاک ، ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل (آئی این پی ) افغانستان کے صوبے کنڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک  ہوگئے جبکہ  ایک اہلکار بچنے میں کامیاب ہوگیا ، ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

افغان میڈیا کے مطابق ا توار کی صبح لبان عسکریت پسندوں نے افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 13 پولیس اہلکار مارے گئے۔ ضلعی سربراہ حیات اللہ امیری کے مطابق، طالبان عسکریت پسندوں نے علی الصبح اس چیک پوسٹ پر ہلہ بول دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں چیک پوسٹ پر موجود فقط ایک اہلکار فرار میں کامیاب ہو پایا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

داعش کی برطانوی شہزادہ جارج کو قتل کرنے کی دھمکی

مزید : بین الاقوامی