”انضی بھائی نے کچھ دیر سوچا، داڑھی کھجائی اور بولے۔۔۔“ ہربھجن سنگھ نے انضمام الحق کا ایسا واقعہ سنا دیا کہ اقرار الحسن کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو گیا، میچ فکس ہونے کے سوال پر ایسا جواب دیا کہ جان کر آپ ہنسی سے دوہرے ہو جائیں گے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق جن دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوا کرتے تھے تو ان کے ساتھ کئی واقعات پیش آتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سری لنکا کیخلاف تاریخ میچ میں قومی ٹیم سے ایسے کھلاڑی کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہی، نام جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اسے کیوں نکالا“
مثال کے طور پر سٹیڈیم میں انہیں ’عجیب و غریب‘ نام سے پکارا جاتا تھا تو کبھی اسی نام سے پکارے جانے پر وہ مداح کی ’ٹھکائی‘ بھی کر دیتے تھے۔ اسی طرح انہوں نے ایک صحافی کیساتھ بھی کچھ ایسا کیا تھا جو بھارتی کرکٹ ہر بھجن سنگھ کو آج تک یاد ہے اور جب انہیں موقع ملا تو انہوں نے یہ قصہ سنا ڈالا۔
ہربھجن سنگھ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے مدعو کئے جانے پر حال ہی میں دبئی میں موجود تھے اور اس دوران انہوں نے کئی تقریبات میں حصہ لیا۔ ایسی ہی ایک تقریب میں انہوں نے انضمام الحق کا یادگار قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ”انضی بھائی کی پریس کانفرنس ہو رہی تھی اور وہاں پر سوال پوچھے جا رہے تھے۔ پاکستان کو سیریز میں 0-3 کا خسارہ تھا تو انضی بھائی بتا رہے تھے کہ ہو کیا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔عثمان شنواری کی جگہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
تو وہیں پر ایک صحافی نے کہا کہ انضی بھائی اتنا کچھ ہو رہا ہے، آپ یہ میچ ہارے جا رہے ہوں تو کیا کہیں یہ میچ فکس تو نہیں ہیں؟ تو انہوں نے پہلے کرسی کے ساتھ ٹیک لگا کر داڑھی کھجائی۔ تھوڑی دیر بعد آگے ہو کر مائیک کے قریب آئے اور بولے ’شٹ اپ ‘۔“
ہربھجن سنگھ نے یہ قصہ سنایا تو ان کے ساتھ ہی کھڑے اقرار الحسن کا بھی ہنسی سے برا حال ہو گیا جبکہ ہال بھی قہقہوں اور تالیوں کے شور سے گونج اٹھا۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔