صوبائی دارالحکومت لاہور چند روز تک سموگ کی لپیٹ میں رہے گا:محکمہ موسمیات
لاہور(آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور چند روز تک سموگ کی لپیٹ میں رہے گا اور آئندہ دو ہفتوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت سموگ میں تھوڑی کمی ہوا کرے گی لیکن شام ہوتے ہی سموگ کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئند 10روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے چیف میٹرولوجسٹ آفیسر محمد ریاض کا کہنا ہے کہ شہر کی فضا میں فوگ اور سموگ نہیں۔ فضا میں معمولی سی ڈسٹ ہے جس میں آج کمی متوقع ہے دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت برائے ماحولیات نسیم شاہ کا کہنا ہے شہر میں دھواں پیدا کرنے والی اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔