ڈیرہ اسماعیل خان:آئی جی صلاح الدین نے لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

پشاور(آن لائن) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلا ح الدین خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودھواں کے حدود میں لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کو تمام معاملات کی خود نگرانی کرنے کے ہدایت کی ،واضح رہے کہ ایس پی صدر ڈیرہ اور ڈی ایس پی تھانہ علاقے میں موجود ہیں،اور چھاپہ مار پولیس کاروائی کی نگرانی کر رہے ہیں پولیس نے اب تک ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں سے تین کو گرفتار کر چکے ہے،باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں۔آئی جی پی نے اس واقعے میں پولیس کی غفلت آنے کی صورت میں سخت کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہیں۔

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...