پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کے اجلاس اس ہفتے شروع ہوں گے

اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمنٹ کے دونوں ایواں کے اجلاس اس ہفتے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہونگے۔سینٹ کا اجلاس کل  (پیر کو) قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا اہم امور زیربحث آئیں گے قومی اسمبلی اس سیشن میں پارلیمان سے نا اہل شخص پر سیاسی جماعت کا سربراہ بننے پر پابندی کا بل زیر غور آنے کا قوی امکان ہے سینیٹ سے منظوری کے بعد یہ بل قومی اسمبلی کوموصول ہوگیا ہے اسی طرح قومی مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے لیے آئین میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا ۔

قومی اسمبلی سے نا اہل شخص پر سیاسی جماعت کا سربراہ بننے پر پابندی کے بل کی منظوری کے لیے اپوزیشن کی بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف متحرک ہو گئیں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انتخابی قانون کی شق 203کی کثرت رائے سے تسینخ کے لیے نئی حکمت عملی کے تحت اپوزیشن کے مختلف جماعتوں سے رابطے شروع ہوگئے ہیں۔ حکمران جماعت کے اپنی جماعت کی بعض پالیسیوں سے اختلاف رائے رکھنے والے ارکان سے انتخابی قانون پر اس اہم بل کی حمایت کے حصول کے لئے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے رابطوں کا امکان ہے۔

سینٹ کا کل سہ پہر ساڑھے تین بجے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوگا۔ نجی کاروائی کے حوالے سے ایجنڈے کو نمٹایا جائے گا جمعرات کو قومی اسمبلی کا 49 واں سیشن شروع ہو گا۔اجلاس شام چار بجے طلب کیا گیا ہے جو سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا، اہم امور زیر بحث آئیںگے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...