قتل یا خود کشی۔۔۔ سیم نالے سے نوجوان لڑکی کی نیم برہنہ نعش برآمد

قتل یا خود کشی۔۔۔ سیم نالے سے نوجوان لڑکی کی نیم برہنہ نعش برآمد
قتل یا خود کشی۔۔۔ سیم نالے سے نوجوان لڑکی کی نیم برہنہ نعش برآمد

  

ماموں کانجن (نمائندہ خصوصی )پندرہ سالہ دوشیزہ کی نیم برہنہ نعش سیم نالہ سے برامد ہوئی ہے جسکے سر میں زخم کا معمولی نشان ہے تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کی سیم نہر سے پندرہ سالہ دوشیزہ کی لاش ملی ہے جسکے سرپر زخم کا معمولی نشان بھی ہے موقع پر دوشیزہ کے لواحقین بھی پہنچ گے لڑکی کے والد علی احمدکے مطابق وہ کل گھر سے اپنے بہن بھائیوں سے ناراض ہو کر نکلی تھی جس کی وجہ سے اس نے خود کشی کر لی ہے جبکہ حقائق کچھ اور بتاتے ہیں لڑکی کی نعش کا برہنہ ہونا اور سر پر زخم کا نشان مشکوک ہے۔

مزید : جرم و انصاف