”پریرا وہ واحد کھلاڑی ہے جس نے۔۔۔“ نجم سیٹھی نے تھیسارا پریرا کے بارے میں ایسی بات بتا دی کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں فرط جذبات سے نم ہو جائیں گی، پاکستانیوں کو ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہ ملیں گے

”پریرا وہ واحد کھلاڑی ہے جس نے۔۔۔“ نجم سیٹھی نے تھیسارا پریرا کے بارے میں ...
”پریرا وہ واحد کھلاڑی ہے جس نے۔۔۔“ نجم سیٹھی نے تھیسارا پریرا کے بارے میں ایسی بات بتا دی کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں فرط جذبات سے نم ہو جائیں گی، پاکستانیوں کو ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہ ملیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی نے آج کے دن کو پاکستان کرکٹ کیلئے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دوبارہ آغاز کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سری لنکا کیخلاف تاریخ میچ میں قومی ٹیم سے ایسے کھلاڑی کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہی، نام جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اسے کیوں نکالا“
انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹی 20 ٹیم کے کپتان تھیسارا پریرا وہ پہلے اور واحد کھلاڑی ہیں جو ورلڈ الیون کے دورہ کے بعد جب وطن واپس گئے تو کہا کہ ”ہاں! میں پاکستان دوبارہ جاﺅں گا۔“
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آج واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے۔ 9 سال پہلے ایک سانحہ ہوا جسے ہم بھول جانا چاہتے ہیں اور آج ایک نئے دور اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دوبارہ آغاز کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔ میں سری لنکن کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کا بہت زیادہ شکرگزار ہوں کہ وہ پاکستان آئے اور پاکستانیوں کی خوشی کا باعث بنے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹی 20 ٹیم کے کپتان تھیسارا پریرا پہلے کھلاڑی ہیں جو ورلڈ الیون کیساتھ کھیلنے کے بعد جب وطن واپس گئے تو برملا کہا کہ ”ہاں! میں دوبارہ پاکستان جاﺅں گا۔“ یہ وہ کھلاڑی ہے جس نے آزادی کپ کے دوران دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار چھکا مار کر ورلڈ الیون کو واحد کامیابی بھی دلائی۔ لہٰذا میں تھیسارا پریرا کو سری لنکن ٹیم کے قائد کے طور پر پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عثمان شنواری کی جگہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
نجم سیٹھی نے مزید بتایا کہ آج لاہور میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا آئندہ سال ایمرجنگ ایشیاءپاکستان میں ہو گا جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ایشیاءکپ میں چھٹی ٹیم کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیل کر حصہ لے گی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -