”اگر پاکستان کرکٹ کمزور ہوئی تو۔۔۔“ سماتھی پالا نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر دیا، باتوں ہی باتوں میں بھارتیوں کو ایسا پیغام دیدیا کہ انہیں شدید مرچیں لگ جائیں گی، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اسے کہتے ہیں اصلی مرد“

”اگر پاکستان کرکٹ کمزور ہوئی تو۔۔۔“ سماتھی پالا نے پاکستان سے دوستی کا حق ...
”اگر پاکستان کرکٹ کمزور ہوئی تو۔۔۔“ سماتھی پالا نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر دیا، باتوں ہی باتوں میں بھارتیوں کو ایسا پیغام دیدیا کہ انہیں شدید مرچیں لگ جائیں گی، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اسے کہتے ہیں اصلی مرد“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی دنیا میں ہمارا بڑا بھائی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ کی دنیا میں بڑا ملک ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر پاکستان کی کرکٹ کمزور ہوئی تو پورے ایشیاءکی کرکٹ کمزور ہو گی اور اگر ایشیائی کرکٹ کمزور ہوئی تو پوری دنیا کی کرکٹ کمزور ہوتی چلی جائے گی۔ سری لنکن بورڈ کسی کو بھی کھیل میں اکیلا نہیں کرنا چاہتا۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پریرا وہ واحد کھلاڑی ہے جس نے۔۔۔“ نجم سیٹھی نے تھیسارا پریرا کے بارے میں ایسی بات بتا دی کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں فرط جذبات سے نم ہو جائیں گی، پاکستانیوں کو ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہ ملیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سماتھی پالا نے کہا کہ آج پاکستان میں کرکٹ کا تاریخی دن ہے اور ہم پاکستان آ کر بہت خوش ہیں کیونکہ سری لنکا نے 1996 کے ورلڈ کپ کا فائنل یہیں جیتا تھا، آج ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور پاکستان کی سپورٹ کیلئے آئے ہیں کیونکہ پاکستان کرکٹ کا بڑا ملک ہے اور کرکٹ کی دنیا میں ہمارا بڑا بھائی ہے جسے نظرانداز نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کمزور ہوا تو پورے ایشیاءکی کرکٹ کمزور ہو جائے گی اور اگر ایشیاءکی کرکٹ کمزور ہوئی تو پوری دنیا کی کرکٹ کمزور سے کمزور تر ہوتی چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے پر فخر ہے اور ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا حصہ بن رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”انضی بھائی نے کچھ دیر سوچا، داڑھی کھجائی اور بولے۔۔۔“ ہربھجن سنگھ نے انضمام الحق کا ایسا واقعہ سنا دیا کہ اقرار الحسن کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو گیا، میچ فکس ہونے کے سوال پر ایسا جواب دیا کہ جان کر آپ ہنسی سے دوہرے ہو جائیں گے

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے پاکستان آنے والے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم ایک بار پھر پاکستان آئے گی اور اس کے علاوہ اے ٹیم اور فرسٹ کلاس ٹیموں سمیت دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔ یہ کھیل ہے جس میں کوئی ہارتا ہے تو کوئی جیتتا ہے لیکن دونوں ممالک کے تعلقات بھائیوں کی طرح برقرار رہتے ہیں۔ کھیل سے امن آتا ہے اس لئے ہمیں آگے بڑھنا چاہئے جبکہ ہمارا کردار ختم ہو گیا ہے اور اب کھلاڑیوں کی باری ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -