خام تیل کی قیمت دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

خام تیل کی قیمت دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
خام تیل کی قیمت دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  

لندن (اے پی پی) سعودی عرب اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کی حمایت کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ،یہ گذشتہ دو برس کے دوران خام تیل کی بلند ترین قیمت ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز لندن ایکسچینج میں تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر 14 سینٹس کا اضافہ ہوا۔دوسری جانب ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ 2018ء میں تیل کی اوسطاً قیمت 56 ڈالر فی بیرل تک رہنے کا امکان ہے جو گذشتہ سال 53 ڈالر فی بیرل تھی۔عالمی بینک کے مطابق تیل کی قیمتیں بڑھنے سے اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی اور امریکی شیل آئل کی مستحکم ہونے سے تیل کی قیمتیں بڑھیں گی۔ورلڈ بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ 2018 میں اجناس کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ ہوگا۔

مزید : بزنس