بھارت نے سنسنی خیز مرحلے کے بعد نیوزی لینڈ کوتیسرے ایک روزہ میچ میں6رنز سے شکست دے دی

بھارت نے سنسنی خیز مرحلے کے بعد نیوزی لینڈ کوتیسرے ایک روزہ میچ میں6رنز سے ...

کانپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے نیوزی لینڈ کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز بھی 2-1سے اپنے نام کر لی ، ،نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 331رنز بنائے ،ان کی اننگ میں کولن منارو کے 75،کین ولیمسن کے 64اور ٹام لیتھیم کے 65رنز نمایاں ہیں ۔بھارت نے میچ جیتنے کے لئے 338کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں سے مارٹین گپٹل اور کولن منارو میدان میں آئے جہنوں نے آغاز سے ہی دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی،لیکن بھارت باﺅلروں نے ان کو جلد ہی دبوچ لیا،مارٹین گپٹل 10رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،اس کے بعدمنارو اور کین ولیمسن کی 109رنز کی شراکت داری سے اپنی ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کیا ،تاہم کولن منارو75رنز کی شاندار اننگ بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،ان کو تیسرا نقصان ولیمسن کی صورت میں ہواانہوںنے 64رنز بنائے ۔اس کے بعد راس ٹیلر اور ٹام لیتھم کی 79رنز کی شراکت داری نے بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔راس ٹیلر39رنز بناکر پویلین لوٹے ان کوجسپریت بمرا نے آﺅٹ کیا۔اس کے بعد ٹام لیتھم اور ہنری نکولز59رنز کی شراکت داری سے بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی،تاہم بھارت نے نکولز کودبوچ لیا انہوںنے 37رنز بنائے ،312کے مجموعے پر ٹام لیتھم چلتے بنے انہوں نے 65رنز بنائے،326رنزکے مجموعے پر سینٹر پویلین لوٹ گئے وہ9رنز بناسکے ۔

میچ ایک سنسنی خیز کے مقابلے کے بعد بھارت کی جھولی میں آگرا،نیوزی لینڈنے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 331رنز بنا سکی .

نیوزی لینڈ کی گرنے والی وکٹوں میں سے جسپریت بمرا کے حصے 3 زیندرا چاہل کے حصے 2,جبکہ بھونیش کمار کے حصے ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل کان پور کے گرین پارک میں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی،تو روہت شرمااور شیکھر دھون اننگ کا آغاز کیا،شیکھر دھون تو14رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،لیکن ویرات کوہلی اور روہت شرما نے 230رنز کی شراکت داری نے نیوزی لینڈ باﺅلر کو تگنی کا ناچ نچا یا،روہت شرما نے 138گیندوں پر 147رنز بنائے جس میں18چوکے اور2چھکے شامل تھے،جبکہ ویرات کوہلی نے بھی سنچری کرتے ہوئے 106گیندوں پر 113رنز بنائے۔میچ کی پہلی اننگ بھارت کے نام رہی ،نیوزی لینڈ کے ہر باﺅلر بھارت کے بکے بازوں کوپریشان کرنے میں ناکام رہا۔بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 337رنز بنائے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے انہوںنے 10اورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے بغیر81رنز دیئے۔ٹم ساﺅتھی،ایڈم ملنے اور مچل سینٹر نے 2,2وکٹیں حاصل کی۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...