معروف کھلاڑی کو پولیس نے نشے کی حالت میں پکڑلیا

معروف کھلاڑی کو پولیس نے نشے کی حالت میں پکڑلیا
معروف کھلاڑی کو پولیس نے نشے کی حالت میں پکڑلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی گالفر (ٹائیگر ووڈ) کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے پکڑے جانے پر عدالت نے 12 ماہ زیرنگرانی رکھنے کی سزا سنادی۔

”سنا ہے اس میں بڑی طاقت ہوتی ہے۔۔۔“ عثمان خان شنواری نے انٹرویو کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ رمیز راجہ اور وقار یونس ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے، جان کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹائیگر ووڈ کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا قصور وار قرار دینے پرعدالت کی جانب سے 12 ماہ زیرنگرانی رکھنے کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ انھیں نشے سے چھٹکارہ پانے کا علاج بھی کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔یہی نہیں ٹائیگرووڈ کو ڈائیورژن پروگرام میں بھی لازمی طور پر شرکت کرنا ہوگی اور انھیں عدالتی اخراجات کے ہمراہ250 ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا پابند کیاگیا ہے جبکہ ٹائیگر 20 گھنٹے کمیونٹی سروس بھی کریں گے۔واضح رہے کہ 14 بار گالف کے بڑے ایونٹ جیتنے والے ٹائیگر ووڈ کو رواں برس29 مئی کو فلوریڈا میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اوراس وقت انھوں نے کئی درد کش ، سکون اور نیند کی گولیاں لے رکھی تھیں، ان کے جسم میں ماری جوانا کے اجزا بھی موجود تھے۔

مزید :

کھیل -