پی ٹی آئی نے منڈی بہاؤ الدین میں میدان سجا لیا ،شرکائے جلسہ کا جوش و جذبہ عروج پر ’’کھلاڑیوں ‘‘ کو اپنے ’’کپتان ‘‘ کا انتظار

پی ٹی آئی نے منڈی بہاؤ الدین میں میدان سجا لیا ،شرکائے جلسہ کا جوش و جذبہ ...
پی ٹی آئی نے منڈی بہاؤ الدین میں میدان سجا لیا ،شرکائے جلسہ کا جوش و جذبہ عروج پر ’’کھلاڑیوں ‘‘ کو اپنے ’’کپتان ‘‘ کا انتظار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاوالدین(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والے بڑے جلسے  کےلئے ’’میدان ‘‘ سجا لیا ،خواتین کارکنوں سمیت عوام کی بڑی تعداد پنڈال میں موجود ، کھلاڑیوں کو کپتان کی آمد کا انتظار ،سٹیج سے پی ٹی آئی ترانوں سے ’’کھلاڑیوں ‘‘ کا لہو گرما یا جا رہا ہے ،سٹیج پر عبد العلیم خان ،ڈاکٹر عارف علوی ،عابد حنیف غوری ،نذر محمد گوندل ،اسد عمران گوندل ،وسیم افضل چن،چوہدری مہدی حسن بھٹی  سمیت دیگر صوبائی اور مقامی قیادت موجود ہے  ۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے مینار گراؤنڈ  میں تحریک انصاف نے بڑا پنڈال سجا لیا ہے ،کارکنوں کی بڑی تعداد پنڈال میں پہنچ چکی ہے  جبکہ سٹیج پر تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان اور دیگر صوبائی اور ضلعی قیادت موجود ہے ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض تحریک انصاف منڈی بہاؤ الدین کے نوجوان اور جیالے لیڈر عابد حنیف غوری نے سنبھال رکھے ہیں ،جو پنڈا ل میں آنے والے قافلوں اور سٹیج پر آنے والے ضلعی لیڈروں کے نام لے کر پر جوش نعرے لگوا کر انہیں خوش آمدید کہہ رہے ہیں ،جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے ’’کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کو گرم رکھنے کے لئے تحریک انصاف کے ترانے چلائے جا رہے ہیں ۔اس سے قبل عبد العلیم خان نے کارکنوں کو بڑی تعداد میں جلسہ گاہ آنے پر مبارکباد پیش کی اور مقامی قیادت کے جوش و جذبے کو بھی سراہا ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تھوڑی دیر میں جلسہ گاہ پہنچنے والے ہیں جس کے بعد جلسے کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا ۔