سری لنکا کے بعد آئندہ ماہ ایسی ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا کہ جان کرآپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

سری لنکا کے بعد آئندہ ماہ ایسی ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا کہ جان کرآپ ...
سری لنکا کے بعد آئندہ ماہ ایسی ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا کہ جان کرآپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(صباح نیوز)ورلڈ الیون ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی اور تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

وزیراعظم ٹی 20 میچ دیکھنے نہیں آ رہے،عمران خان آئیں تو خوش آمدید کہیں گے،نجم سیٹھی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہاکی ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ سے انٹر نیشنل ایونٹس کی ریہرسل کر لی ہے، نومبر میں ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان آئے گی، گرین شرٹس اور دنیا بھر کے متعدد ملکوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے میچز کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں منعقد ہوں گے۔ ایک سوال پر خالد کھوکھر نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تیاریاں بھر پور ہیں، امید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں اچھے نتائج دے گی۔

مزید : کھیل