خادم حرمین شریفین نے آب ز م زم نیٹ ورک کے دوسرے منصوبے کی منظوری کے احکامات صادر کر دیئے : عبدالرحمن السدیس

خادم حرمین شریفین نے آب ز م زم نیٹ ورک کے دوسرے منصوبے کی منظوری کے احکامات ...
خادم حرمین شریفین نے آب ز م زم نیٹ ورک کے دوسرے منصوبے کی منظوری کے احکامات صادر کر دیئے : عبدالرحمن السدیس

  

جدہ (محمد اکرم اسد) حرمین شریفین امور کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین نے آب ز م زم نیٹ ورک کے دوسرے منصوبے کی منظوری کے احکامات صادر کر دیئے ۔

سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ السدیس نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی حکومت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں حرمین کی توسیع اور شہر مقدس کی تزئین کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ انکے پیش نظر حرمین شریفین کے زائرین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔ اس حوالے سے حرمین کی توسیع کا مثالی کارنامہ بھی انجام دیا گیا جبکہ آب زم زم منصوبہ جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسے مکمل کرنے کےلئے بھی خادم حرمین شریفین نے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

مملکت کے قیام کے روز اول سے ہی قائدین سعودی عرب کے پیش نظر حرمین میں جملہ سہولیتں فراہم کرنا شامل رہا ہے جن میں آب ز م زم پروجیکٹ سرفہرست رہا ۔ آب زم زم کے حوالے سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک کا مفہوم ہے کہ یہ مقدس پانی غذا بھی ہے اور بیماری سے شفا بھی ۔ اسی حوالے سے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان نے آب ز م زم سبیل قائم کی تاکہ یہاں آنے والے اہل اسلام اس سے مستفیض ہوسکیں ۔ شیخ السدیس نے مزید کہا کہ اس وقت سے لیکر آج تک اس منصوبے کی توسیع اور بحالی و تزئین پر کام جاری رہاہے ۔ ماضی میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے آب ز مزم پروجیکٹ کا آغاز ہوا جس کے متعدد مراحل تھے ۔نگران امور حرمین ڈاکٹر سدیس نے حرم شریف آنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آب ز م زم منصوبے کی بحالی کےلئے کا م کا آغاز کیا جارہا ہے جس کےلئے حر م شریف کی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ معاملات بہتر طور پر مکمل ہو سکیں ۔

واضح رہے آب زم زم منصوبہ 2 اقسام پرمشتمل ہے جن میں پہلا حصہ جس میں آب ز م زم کے کنوئیں کی جانب آنے والی5 لائنوں کی تکمیل ہے جو مطاف کے مشرقی سمت میں واقع ہے ۔ یہ منصوبہ 120 میٹر لمبا اور 8 میٹر چوڑا ہے ۔زیر تکمیل منصوبے کا دوسرا حصہ آب ز م زم کے کنوئیں کے اطراف کنکریٹ کے ستون تعمیر کرنا ہے جو حرم شریف کے قدیم زیر زمین حصے میں ہے ۔ اس منصوبے کی تکمیل سے آب زم زم کنوئیں کے اطراف میں جمع ہونے والے پانی کو صاف کیاجاسکے گا جس سے کنوئیں میں پانی کی فراوانی میں غیر معمولی اضافہ ہو گا اور پانی کا بہاﺅبھی تیز ہو گا ۔ زیر تکمیل منصوبہ 7 ماہ میں مکمل ہو گا ۔ توقع ہے کہ ماہ رمضان المبارک سے قبل آب زم زم کا زیر تکمیل منصوبے کے تمام مراحل مکمل ہوجائیں گے ۔

مزید : عرب دنیا