سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے غیر قانونی تارکین کے لئے کسی قسم کی مزید مہلت دئیے جانے کی خبروں کی تردید

سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے غیر قانونی تارکین کے لئے کسی قسم کی مزید مہلت ...

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی محکمہ پاسپورٹ  (جوازات) کی جانب سے غیر قانونی تارکین کے لئے کسی قسم کی مزید مہلت دیئے جانے کی تردید کی گئی ہے۔ الوائم ویب نیوز کے مطابق ایک شہری نے جوازات کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر استفسار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا محکمے کی جانب سے چند ماہ قبل غیر قانونی تارکین وطن کو جو مہلت دی گئی تھی کیا اس میں کسی قسم کی توسیع کی گئی ہے یا مزید مہلت دی گئی ہے ؟ اس سوال پر محکمہ کی جانب سے کہا گیاکہ جوازات کی جانب سے غیر قانونی تارکین کو جو اضافی مہلت دی گئی تھی اس کی مدت ختم ہو چکی ہے ۔ مملکت میں مقیم غیر ملکی اور شہری کسی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں ۔ محکمہ کی جانب سے جو مہلت دی جاتی ہے اس کا باقاعدہ اعلان اخبارات میں کیا جاتا ہے جبکہ محکمے کی ویب سائٹ پر بھی اسے اجاگر کیاجاتا ہے ۔ واضح رہے گزشتہ چند دنو ں سے سوشل میڈیا پر اس قسم کی افواہیں گردش کر رہی تھی کہ جوازات کی جانب سے مملکت میں مقیم غیر قانونی تارکین کو اپنے ملک جانے کے لئے مزید مہلت دی گئی ہے ۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...