بنگلہ دیش کا ساﺅتھ افریقہ کا دورہ بغیر جیت کے ہی مکمل،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وائٹ واش

بنگلہ دیش کا ساﺅتھ افریقہ کا دورہ بغیر جیت کے ہی مکمل،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ...
بنگلہ دیش کا ساﺅتھ افریقہ کا دورہ بغیر جیت کے ہی مکمل،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وائٹ واش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پوچیفسٹروم (ڈیلی پاکستان آن لائن)ساﺅ تھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو دو میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کو 83رنز سے ہرا دیتے ہوئے سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا ،بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 225کے ہدف میں 141رنز ہی بنا پائی ،ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں شامل نہیں ہو سکے۔

ہدف کے تعاقب میں امرالقیاس اور صومیا سرکار میدان میں آئے ،بنگلہ دیش کو پہلا نقصان امرالقیاس کی صور ت میں ہواانہوں نے 6رنز بنائے ،اس کے بعد 29پر شکیب الحسن بھی چلتے بنے انہو ںنے 2رنز بنائے ،مشفیق الرحمان بھی 32کے مجموعے پر چلتے بنے وہ بھی محض دو رنز بنا سکے ۔

بنگلہ دیش کی اننگ میں صومیا سرکار ہی صرف کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 27گیندوں پر44 رنز بنائے ۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 18.3اوورز میں 141رنز بنا سکی ۔

اس سے قبل پوچیفسٹروم کے سنیوس پارک میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر ساﺅتھ افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو ہاشم آملہ اور منگلیسو اور موشل اننگ کاآغاز کرنے آئے ،23کے مجموعے پر موشل5رنز بناکر شکیب الحسن کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے ،ساﺅتھ افریقہ کی دوسری وکٹ37کے مجموعے پر گری جب جے پی ڈومنی 4رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ،اے بی ڈیولرز نے 20رنز بنائے ،اس کے بعد ہاشم آملہ اور ڈیوڈ ملر نے 79رنز کی شراکت داری سے اپنی ٹیم کو مستحکم کر دیا ،آملہ نے 51گیندوںپر 85رنز بنائے جس میں 11چوکے اورایک چھکاشامل ہے۔اسکے بعد اپنی ٹیم کومزیدسہارا دیتے ہوئے ڈیوڈ ملر نے 35گیندوں پر طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 101رنز بنادئیے جس میں9چھکے اور 7چوکے شامل ہیں۔

ساﺅتھ افریقہ نے مقررہ اورز میں4وکٹوں کے نقصان پر224رنز بنائے۔دو میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کو اس سیریز میں بھی وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ،اس سے قبل مہمان ٹیم کوٹیسٹ اور ایک روزہ میچ میں بھی وائیٹ واش کاسامناکرناپڑا تھا۔

مزید : کھیل