بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجر مردوں کے جسم کے ایسے حصے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ پوری نسل ہی خطرے میں پڑ جائے گی

بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجر مردوں کے جسم کے ایسے حصے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ ...
بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجر مردوں کے جسم کے ایسے حصے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ پوری نسل ہی خطرے میں پڑ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) برمی فوج اور بدھ دہشت گردوں کے مظالم سے بچ کر بنگلہ دیش پہنچنے والے مہاجرین کے ساتھ اب بنگلہ حکومت نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کی نسل ہی خطرے میں پڑ جائے گی۔ ویب سائٹ telesurtv.net کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے روہنگیا مردوں کا آپریشن کرکے ان کی نس بندی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ وہ بچے پیدا نہ کر سکیں اور پناہ گزین کیمپوں میں ان کی تعداد کم رہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے شدید جنگ کے بعد یہ منظر کس ایشیائی ملک کا ہے؟ برما نہیں بلکہ ایسا انکشاف کہ ہر مسلمان دکھی ہوجائے
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت کو یہ تجویز محکمہ صحت کے حکام نے دی تھی جسے منظور کرکے اس پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے آفیسر پنٹو کانتی بھتاچارجی کا کہنا تھاکہ ”مردوں کی نس بندی کے ساتھ ساتھ خواتین کے آپریشن کرکے ان کی بھی افزائش نسل کی صلاحیت ختم کی جائے گی۔ جب ان مردو خواتین کی یہ صلاحیت ختم ہو جائے گی تو یہ جتنی بھی شادیاں کر لیں ان کے اولاد نہیں ہو گی اور بنگلہ دیش کو پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے کے مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔“