جنت کا راستہ؟ اس تصویر میں نظر آنے والی یہ روشنی کیا ہے کہ دنیا میں کھلبلی مچادی
بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں ایک خاتون نے آسمان میں قدرت کا ایک حیران کن مظہر دیکھا اور اس کی تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس نے دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ خاتون ارجنٹینا کے سین جوز پارک میں واک کر رہی تھی کہ اس نے افق میں ایک حیران کن روشی دیکھی۔ یہ صبح پوپھٹے کا وقت تھا اور ابھی سورج پوری طرح نہیں نکلا تھا۔
’یہ خطرے کی گھنٹی ہے، دنیا کا خاتمہ قریب آگیا‘ دنیا بھر کے سمندروں میں ایسا کام شروع ہوگیا کہ تمام سائنسدانوں کے پیروں تلے سے واقعی زمین نکل گئی
یہ روشی مستطیل شکل میں تھی جیسے آسمان میں کوئی دروازہ کھل رہا ہو۔ خاتون نے انٹرنیٹ پر اس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا ہے کہ ”کیا یہ جنت کا دروازہ ہے؟“انٹرنیٹ صارفین بھی اس پر حیرت زدہ ہیں اور کوئی بھی اس کے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں بتا پایا۔ تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ”جب درجہ حرارت اور فضاءکی کثافت یکجا ہوتے ہیں تو بجلی کڑکنے یا جھکڑ آنے جیسے فطری واقعات ہوتے ہیں لیکن اس طرح کی روشنی کا نمودار ہونا ایک نایاب واقعہ ہے۔“