جہاز کے لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت آپ کی کرسی کے ’آرم ریسٹ‘ ہمیشہ نیچے کیوں کروائے جاتے ہیں؟ انتہائی خطرناک وجہ سامنے آگئی

جہاز کے لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت آپ کی کرسی کے ’آرم ریسٹ‘ ہمیشہ نیچے کیوں ...
جہاز کے لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت آپ کی کرسی کے ’آرم ریسٹ‘ ہمیشہ نیچے کیوں کروائے جاتے ہیں؟ انتہائی خطرناک وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جہاز کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت مسافروں کو سیٹوں کے ’آرم ریسٹ‘نیچے کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے لیکن اکثر مسافر اس کی وجہ نہیں جانتے۔ اب فضائی سیفٹی ٹرینر نے اس ایک خوفناک وجہ بتا دی ہے کہ آئندہ آپ جہاز کے عملے کی ہدایت کے بغیر ہی آرم ریسٹ نیچے کر دیا کریں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سیبسٹین بویئر نامی ٹرینر نے بتایا ہے کہ ”آرم ریسٹ کا نیچے کرنا اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ اگر جہاز کو زوردار جھٹکا لگے یا اسے ہنگامی حالت میں ایک جھٹکے کے ساتھ رکنا پڑے تو یہ آرم ریسٹ نیچے گرے گی اور مسافر کو شدید زخمی کر دے گی۔“

ائیرپورٹ پر آدمی نے اپنا کیش سکیننگ مشین میں رکھا تو الارم بج پڑا، ان نوٹوں میں کیا خطرناک چیز تھی؟ دیکھ کر تمام سکیورٹی اہلکاروں نے دوڑ لگادی کیونکہ۔۔۔
بوئیر کے مطابق ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت جہاز کی رفتار اڑھائی سو سے 287کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوتی ہے اور فزکس کا قانون ہمیں بتاتا ہے کہ جب کوئی چیز جھٹکے سے رکتی ہے تو اس میں موجود حرکت کرنے والی چیز اسی رفتار سے آگے بڑھتی ہے۔ چنانچہ جب جہاز ایک جھٹکے سے رکے گا تو اس کا مطلب ہے کہ آرم ریسٹ اڑھائی سو کلومیٹر کی رفتار سے نیچے گرے گی اور جسم کے جس حصے پر بھی لگی شدید زخمی کر دے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -