دنیا کا سب سے بوڑھا باسی، وہ جاندار جس کی عمر 186 سال ہے، یہ کونسا جانور ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

دنیا کا سب سے بوڑھا باسی، وہ جاندار جس کی عمر 186 سال ہے، یہ کونسا جانور ہے؟ جان ...

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں اس وقت جو سب سے بوڑھا جانور زندہ ہے وہ ایک کچھوا ہے۔ برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا کے اس کچھوے کی عمر 186سال ہے ۔اب ماہرین نے اس کے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ ویب سائٹ ksbw.comکی رپورٹ کے مطابق اس کچھوے کا نام جوناتھن ہے جو گزشتہ 26سال سے اپنی ’فریڈریکا‘ نامی مادہ کے ساتھ رہ رہا تھا۔ ان دونوں میں جنسی تعلق بھی تھا لیکن آج تک ان کے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا جس پر ماہرین حیران تھے۔

مسافر ویرانے میں چلتے چلتے خالی پڑی کان میں گھس گیا، تھوڑا ہی آگے گیا ہوگا کہ اچانک ایسا خوفناک کام ہوگیا کہ ڈر سے جان ہی نکل گئی، کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کبھی بھی ایسی بے وقوفی نہ کریں گے

گزشتہ دنوں فریڈریکا کی موت واقع ہو گئی تو ماہرین نے اس کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ فریڈریکا بھی دراصل مادہ نہیں بلکہ نر تھی۔ یوں ماہرین اس انکشاف پر دنگ رہ گئے کہ جوناتھن ہم جنس پرست کچھوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”طویل عرصے سے یہ دونوں کچھوے ایک ساتھ تھے اور بالکل نر اور مادہ جوڑے کی طرح رہتے رہے تھے۔ ہم سوچ بھی نہ سکتے تھے کہ یہ دونوں ہم جنس پرست بھی ہو سکتے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق جوناتھن اس قدر مشہور ہو چکا ہے کہ یہ اس جزیرے کی پہچان بن گیا ہے۔ اسے 1880ءمیں ایک اور جزیرے سے یہاں لایا گیا تھا جبکہ فریڈریکا 1991ءمیں یہاں لائی گئی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...