کھانا ڈلیور کرنے سے پہلے ریسٹورنٹ کا ملازم یہ کیا غلیظ ترین حرکت کررہا ہے؟ کیمرہ پر ایسا کام کرتے پکڑا گیا کہ جان کر آپ بازار سے کھانا منگوانا ہی چھوڑ دیں گے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کھانا ڈلیور کرنے سے پہلے ریسٹورنٹ کے ملازم کی ایسی غلیظ ترین حرکت کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ آئندہ آپ بازار سے کھانا منگوانا ہی چھوڑ دیں گے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل کا ملازم آرڈر کیا گیا کھانا کسٹمر تک پہنچانے کے لیے ایک بلڈنگ کی لفٹ میں سوار ہوتا ہے اور وہاں بیٹھ کر کھانے کی پیکنگ کھول کر اس میں سے کھانا شروع کر دیتا ہے۔

نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ سکول پرنسپل کی زیادتی، بچی حاملہ ہوگئی اور پھر گاﺅں والوں نے اس کے باپ سے کیا شرمناک کام کرنے کا مطالبہ کردیا، جان کر ہر انسان شرمندہ ہوجائے
وہ کئی نوالے کھاتا ہے اور جب اس کی مطلوبہ منزل آ جاتی ہے تو وہ جلدی میں آخری نوالہ واپس پیکٹ میں تھوک دیتا ہے اور اسے بند کرکے اسی طرح شاپنگ بیگ کو گرہیں لگاتا ہے اور لفٹ سے نکل جاتا ہے۔ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے اس کی یونیفارم سے اس ہوٹل کی شناخت کر لی جس کا وہ ملازم تھا۔ بعدازاں اس ہوٹل کی انتظامیہ کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اس ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...