ساﺅتھ افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی،ڈیوڈ ملرنے تاریخ کی تیز ترین سنچری بنالی

ساﺅتھ افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی،ڈیوڈ ملرنے تاریخ کی ...
ساﺅتھ افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی،ڈیوڈ ملرنے تاریخ کی تیز ترین سنچری بنالی

  

پوچیفسٹروم (ڈیلی پاکستان آن لائن)ساﺅتھ افریقہ کے مڈل آرڈر بلے بازڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز ترین سنچری بناڈالی ،انہوں نے یہ معرکہ35گیندوں پر حاصل کیا،ان کی طوفانی اننگ میں 9چھکے اور7چوکے شامل ہیں۔

ساﺅتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لئے 225رنز کاہدف دیا

پوچیفسٹروم کے سنیوس پارک میں ساﺅتھ افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کوکھیلنے کا موقع دیا،ڈیوڈملرکریز پر اس وقت آئے جب ان کی ٹیم کا مجموعہ 3وکٹوں کے نقصان پر 78رنز تھا ،مڈل آرڈر بلے باز نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر ٹیم کو ایک مستحکم بنیاد فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈالا،ہاشم آملہ تو85رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،لیکن ملر کاسفر جاری رہا انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سنچری بناڈالی انہوں نے یہ معرکہ 35گیندوں پر حاصل کیا،ان کی طوفانی اننگ میں 9چھکے اور7چوکے شامل ہیں،مجموعی طور پرڈیوڈ ملرنے 36گیندوں پر 101رنز کی ناقابل شکست کھیلی۔جس کے ساتھ ہی وہ ساﺅتھ افریقین ٹیم میں 1000رنز بنانے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید : کھیل