خالدشہنشاہ بےنظیربھٹوقتل کیس کا گواہ تھا،عزیربلوچ نے پیپلزپارٹی قیادت کے کہنے پراسے قتل کیا: عمران خان

منڈی بہاﺅ الدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سیاست دانوں نہیں بلکہ مافیا کا راج ہے، یہ مافیا اپنی سیاست بچانے کے لئے معصوم لوگوں کو قتل کر دیتے ہیں،خالدشہنشاہ بےنظیربھٹوقتل کیس کا گواہ تھامگرعزیربلوچ نے پیپلزپارٹی قیادت کے کہنے پراسے قتل کیا، اسی طرح شہباز شریف نے14افراد کو ماڈل ٹاﺅن میں قتل کرایا, عریز بلوچ کے انکشافات پر مبنی جے آئی ٹی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ 

آج پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گئی، شکریہ نواز شریف : مریم نواز
منڈی بہاﺅ الدین میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے عزیز بلوچ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے کہنے پرعزیربلوچ لوگوں کو قتل کیاجبکہ سابق صدر کے اشاروں پر اس نے 14شوگر ملوں پر قبضہ بھی کیا۔ نواز شریف اور زرداری اقتدار میںا ٓکر لوگوں کو خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اور جو لوگ بکنے سے انکار کردیں انہیں قتل کروا دیتے ہیں۔ سیاستدان لوگوں کوقتل نہیں کراتے،ایسے کام مافیاکرتے ہیں، 30 سال سے 2مافیاسیاست کے نام پرملک کولوٹتے رہے، 21سال سے میرامقابلہ سیاستدانوں سے نہیں مافیاسے تھا،شریف مافیا 30سال سے پنجاب پرقبضہ کرکے بیٹھاہے۔ کوئی دشمن ملک کواتنانقصان نہیں پہنچاسکتاجتناانہوں نے پہنچایا۔ سیاستدان اورمافیامیں بڑافرق ہوتاہے اور عوام کی خدمت کرنے سے سیاست عبادت بن جاتی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کامزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کو کچھ نہیں دیا ، یہ دونوں عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ نواز شریف اگر اپنا علاج کرانے کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں تو پاکستان کیا لینے آتے ہیں؟ ، شہباز شریف سے بڑا کوئی بھی ڈرامہ باز نہیں ہے، انہیں فلموں میں اداکاری کرنی چاہیے اگر خادم اعلیٰ بالی ووڈ میں چلے جائیں تو چند دنوں میں سپر سٹار بن جائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...