بھارت مقبوضہ کشمیر میں یہ کام کرنے میں ملوث ہے۔۔برطانوی رکن پارلیمنٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مودی سرکار کی چیخیں نکل جائیں گی
لندن(آن لائن)برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ جس کا ثبوت ہیومن رائٹس کی رپورٹ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاحیات رکن پارلیمٹ لارڈ نذیر احمد نے کنگز کالج لندن میں کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل ہو گا جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، جس کا ثبوت ہیومن رائٹس کی رپورٹ ہیں۔واضح رہے کہ لارڈ نذیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیومن رائٹس کی رپورٹس کا ذکر کیا تو حال میں موجود انڈین افراد نے شور شرابہ اور ہلا گلا شروع کر دیا۔ لارڈ احمد نے یہ کہہ کر تقریر ختم کر دی کہ انڈین بات سننے کو تیار نہیں تو مقبوضہ کشمیر میں عوام کا حال کیا کرتے ہوں گے۔ بعد میں منتظمین کی طرف سے اور حال میں موجود افراد کے اسرار پر لارڈ نذیر احمد نے اپنی تقریر مکمل کی۔