سابق صدر اوباما کو نیا روزگار مل گیا،کیا کام کریں گے؟ جان کرپاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

سابق صدر اوباما کو نیا روزگار مل گیا،کیا کام کریں گے؟ جان کرپاکستانیوں کی ...
سابق صدر اوباما کو نیا روزگار مل گیا،کیا کام کریں گے؟ جان کرپاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(صباح نیوز)سابق امریکی صدر براک اوباما کو نئی نوکری مل گئی ، عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں یہ کام کرنے میں ملوث ہے۔۔برطانوی رکن پارلیمنٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مودی سرکار کی چیخیں نکل جائیں گی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست الینوائے میں عدالت کے اہلکار نے بتایا کہ سابق صدر براک اوباما ’’ کو جیوری‘‘ کے رکن بنیں گے، اس بارے میں زیادہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں ۔تاہم یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اوباما آئندہ ماہ کک کاؤنٹی آ رہے ہیں اور ان کو عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سابق صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی وائٹ ہاس سے رخصت ہونے کے بعد جیوری کی خدمات ادا کر چکے ہیں۔کاؤنٹی کے جیوری کو ایک دن خدمت کے عوض سوا سترہ (25۔17 )امریکی ڈالر اجرت ملتی ہے۔اوباما اس کاؤنٹی میں جیوری کی خدمات ادا کرنے والی پہلی بڑی شخصیت نہیں ہیں بلکہ اس سے معروف اداکارہ اور میڈیا مالک اوپرا ونفری نے سنہ 2004 میں ایک قتل کے مقدمے میں جیوری کا کردار ادا کیا تھا۔جنوری میں صدارت کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد صدر اوبامہ کو انڈونیشیا میں ارب پتی رچرڈ برینسن کے ساتھ پتنگ کے سہارے پانی میں سرفنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔