آج کے میچ سے دنیا کومحفوظ اور پرامن پاکستان کا پیغام گیا ہے : محمد عامر جان

آج کے میچ سے دنیا کومحفوظ اور پرامن پاکستان کا پیغام گیا ہے : محمد عامر جان
آج کے میچ سے دنیا کومحفوظ اور پرامن پاکستان کا پیغام گیا ہے : محمد عامر جان

  

لاہور(افضل افتخار )سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے جس کی آمد سے دنیا جان گئی ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، پاکستانی عوام سپورٹس سے محبت کرتے ہےں اور وہ پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ سے محظوظ ہوں گے۔

خالدشہنشاہ بےنظیربھٹوقتل کیس کا گواہ تھا،عزیربلوچ نے پیپلزپارٹی قیادت کے کہنے پراسے قتل کیا: عمران خان

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے اپنے تازہ بیان میںکہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،اس سے قبل زمبابوے،پاکستان سپر لیگ اور ورلڈ الیون کے میچز کا کامیاب انعقاد ہوچکا ہے،پنجاب حکومت نے پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں، شہریوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے،سری لنکا ٹیم کا دورہ پاکستان باقی انٹرنیشنل ٹیموں کیلئے پیغام ہے کہ وہ بلا خوف و خطر پاکستان آئیں۔

مزید : کھیل