بھارت، مسافر بس راہگیروں پر چڑھ گئی ، 2افراد ہلاک ، 3زخمی

بھارت، مسافر بس راہگیروں پر چڑھ گئی ، 2افراد ہلاک ، 3زخمی
بھارت، مسافر بس راہگیروں پر چڑھ گئی ، 2افراد ہلاک ، 3زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حیدرآباد(آئی این پی )بھارت کی ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں مسافر بس راہگیروں پر چڑھ گئی ، 2افراد ہلاک اور دیگر 3زخمی ہوگئے ۔

سابق صدر اوباما کو نیا روزگار مل گیا،کیا کام کریں گے؟ جان کرپاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

بھارتی میڈیا کے مطابق بس گناورم سے ومباٹ کالونی جارہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے سبب یہ بس 3 ٹو وہیلرز اور آٹو سے بھی ٹکرا گئی اوراسی دوران ایک ٹرک ڈرائیور نے جب بس کو تیز رفتاری سے جاتے ہوئے دیکھا تو اس کے سامنے اپنی گاڑی کو ٹھہرا دیا جس پر بس ٹرک سے ٹکراکر رک گئی ۔لیکن اس حادثے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت 40سالہ خورشید،12سالہ شا ہ کے طور پر کی گئی ہے اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے دوسری جانب زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مرنے والوں کے برہم رشتہ داروں اور راہگیروں نے بس کے شیشے توڑ دیئے اور بس کو آگ لگادی تاہم پولیس نے آگ کو فوری طور پر بجھادیا ۔بس کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ بس کے بریکس فیل ہوگئے تھے اس لئے بس پر قابو نہیں رکھ سکا ۔

مزید : بین الاقوامی