آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، لندن ذاتی خرچے پر آیا ہوں : شاہد خاقان عباسی

آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، لندن ذاتی خرچے پر آیا ہوں : ...
آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، لندن ذاتی خرچے پر آیا ہوں : شاہد خاقان عباسی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ نجی کاموں کی وجہ سے لندن آیا ہوں اور اس دورے پر قوم کےپیسے نہیں بلکہ ذاتی خرچہ کر رہا ہوں ۔

صومالیہ میں دھماکوں کے نتیجے میں23افراد کی ہلاکت، خفیہ ادارے کے سربراہ اور پولیس چیف کو برطرف کردیا گیا

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں ، آئین کے تحت جمہوری پارٹی میں جو بھی اختلاف ہوتا ہے اس کا اظہار کیا جاتا ہے، نا تو سازشوں پر یقین رکھتا ہوں اور نا ہی اس کی کوئی گنجائش ہے، ملک کے اداروں کے درمیان کوئی ٹکراو¿ نہیں، ہمارا ملک ایک ہے اور اس کے سارے ادارے ایک ہی طرف ہیں۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نواز شریف سے پیر کے روز ملاقات ہوگی، جس میں مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔ سری لنکا کی ٹیم کا پاکستان آنا اچھا اقدام ہے، آئندہ دیگر ٹیمیں بھی آئیں گی۔

مزید : قومی