برطانوی بحریہ نے جوہری آبدوز کے9 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا

برطانوی بحریہ نے جوہری آبدوز کے9 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا
برطانوی بحریہ نے جوہری آبدوز کے9 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آئی این پی ) برطانیہ کی بحریہ نے ایچ ایم ایس ویجیلانٹے نامی جوہری آبدوز میں کام کرنے والے 9 اہلکاروں کو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کر دیا۔ اہلکاروں نے کوکین کا استعمال کیا تھا.

بھارت، مسافر بس راہگیروں پر چڑھ گئی ، 2افراد ہلاک ، 3زخمی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ممنوعہ ادویات کے استعمال کے خلاف ہیں۔وزیر دفاع مائیکل فیلن نے برطانوی بحریہ میں استعمال ہونے والی تمام آبدوزوں کے عملے کے ڈرگ ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔اس ماہ کے شروع میں مذکورہ آبدوز کے کپتان سے عملے کے اہلکار کے ساتھ نامناسب تعلق قائم کرنے کے الزام میں مین کمان واپس لے لی گئی تھی ۔واضح رہے کہ ایچ ایم ایس ویجیلانٹے برطانیہ کی 4 جوہری آبدوزوں میں سے ایک ہے جو اپنے ساتھ جوہری ہتھیار بھی لے جا سکتی ہے۔