پاکستان بمقابلہ سری لنکا تاریخی ٹی ٹونٹی، معروف باکسر عامر خان نے میچ سٹیڈیم میں دیکھا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کو دیکھنے کیلئے پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان بھی سٹیڈیم پہنچ گئے اورمیچ کے دوران شاہینوں کو سپورٹ کرتے رہے۔

آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، لندن ذاتی خرچے پر آیا ہوں : شاہد خاقان عباسی
قذافی سٹیڈیم کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے معروف باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم آیا ہوں، مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے اور امید ہے کہ سری لنکا کے بعد ویسٹ انڈیز اور دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دنیا کو بتانے آئے ہیں کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے اور یہاں پر سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں لہٰذا پاکستان میں ناصرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں کی انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی آنا چاہیے۔ پاکستانی شائقین اپنے میدانوں میں دنیائے کرکٹ کے ہیروز کو اپنی آنکھوں کے سامنے کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستانی نوجوان کھیلوں سے پیار کرتے ہیں، میرا دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور پاکستان کھیلوں کے ایونٹس کیلئے محفوظ ملک ہے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...