عوام فتنہ پرور عناصر کی ریشہ دوانیوں سے خبردار رہیں:سعودی علماء کونسل

عوام فتنہ پرور عناصر کی ریشہ دوانیوں سے خبردار رہیں:سعودی علماء کونسل
عوام فتنہ پرور عناصر کی ریشہ دوانیوں سے خبردار رہیں:سعودی علماء کونسل

  

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی علماء کونسل نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک میں سرگرم نام نہاد علمی، فکری، گروہی مفادات، سیاسی اغراض اور فتنہ پرستی کے لیے کام کرنے والی قوتوں سے با خبر رہیں۔

ترکی کے قومی دن پر حملے کی سازش میں ملوث داعش کے 49جنگجوگرفتار

عرب ٹی وی کے مطابق علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں فتنہ پرست اور گروہی مقاصد کے لیے کام کرنے والے نام نہاد علمی اداروں کا علماء اور اہل علم سے کوئی تعلق نہیں۔بیان میں عالمی علماء اتحاد‘ کا نام لے کر کہا گیا کہ اس طرح کے اتحاد تنگ نظر جماعتی مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان کا دین اسلام اور مسلمانوں کے مفادات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، ان کا کردار عالم اسلام اور مسلمانوں کے درمیان فتنہ اور فساد کو عام کرنا ہے۔

مزید : عرب دنیا