”آئی ایس آئی کا شکریہ کیونکہ ۔۔۔“سرفراز احمد نے میچ جیتنے کے بعد ایسی بات کہہ دی جو آج تک کوئی بھی کپتان نہ کر سکا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں میچ آرگنائز کرانے پر پاک فو ج ،آئی ایس آئی ،حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہو ں ۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے گھر میں کرکٹ کھیلنا بہت اچھا تجربہ ہے اور یہ بہت اہمیت کا حامل بھی ہے ،اپنے ملک میں پرفارم کرنے سے داد بھی زیادہ ملتی ہے ۔سری لنکا سے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جس طرح کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں ،ان کے مداحوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جوبھی نیا لڑکا لے کر آئیں اسے پورا اعتماد دیا جائے تاکہ وہ پرفارمنس پر توجہ دے سکے ۔انہوں نے کہا کہ عمر امین نے آج بہت اچھی پرفارمنس دی اور فہیم اشرف نے بھی جس طرح آتے ہی لگا تار دو گیندوں پر چھکے لگا ئے ،یہ قابل تعریف ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پر دل سے شکر گزار ہوں ۔
مزید خبریں :میچ آسان نہیں تھا ،پاکستان آکر اچھالگا:تھیسارااپریرا

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...