سلطان راہی عظیم ہیرو تھے ،میرا موازنہ ان سے کرنا درست نہیں :اداکار شان

سلطان راہی عظیم ہیرو تھے ،میرا موازنہ ان سے کرنا درست نہیں :اداکار شان
سلطان راہی عظیم ہیرو تھے ،میرا موازنہ ان سے کرنا درست نہیں :اداکار شان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(آن لائن)پاکستانی فلم انڈسٹری کی شان اداکار شان نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ سلطان راہی(مرحوم)سے کرنا درست نہیں ہے ، سلطان راہی صرف ایک ہی پیدا ہوا تھا کوئی دوسرا اس جیسا پنجابی فلموں کا ہیرو نہیں ہوسکتا۔

عوام فتنہ پرور عناصر کی ریشہ دوانیوں سے خبردار رہیں:سعودی علماء کونسل

تفصیلا ت کے مطابق ایک انٹرویو میں شان کاکہناتھا کہ سلطان راہی پنجابی فلموں کے سپر سٹار تھے اور انہوں نے جتنا بھی کام کیا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔سلطان راہی سے میرا مقابلہ کرنا درست نہیں ہے وہ عظیم ہیرو تھے ان جیسا کوئی آج تک فلم انڈسٹری میں پیدا نہیں ہوا اور نہ ہی ہو گا ۔اداکار شان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں کو فائٹ، پیار اور اچھے میوزک سے بھرپور فلمیں دوں کیونکہ لالی ووڈ انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت محنت کرنی ہے تاہم کافی حد تک انڈسٹری کا بحران کم ہوا ہے ۔

مزید : تفریح